” ایک بندہ دکھا دیں جو روٹی کھائے بغیر مر گیاہو“صوبائی وزیر محمود الرشید کا چیلنج

” ایک بندہ دکھا دیں جو روٹی کھائے بغیر مر گیاہو“صوبائی وزیر محمود الرشید کا ...
” ایک بندہ دکھا دیں جو روٹی کھائے بغیر مر گیاہو“صوبائی وزیر محمود الرشید کا چیلنج

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر محمود الرشید نے کہاہے کہ آٹے کی کمی نہیں ہے بحران مصنوعی طور پر پیدا کیاگیا ، پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے،کوئی ایک بندہ دکھا دیں جو روٹی کھائے بغیر مر گیاہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ آٹے کی کمی نہیں ہے بحران مصنوعی طور پر پیدا کیاگیا ہے ، پنجاب میں آٹے کا بحران نہیں ہے ۔لاہور میں آٹے کے 22پوائنٹس ہیں اور 40یوٹیلٹی سٹورز ہیں ، آٹے کا تھیلا 790روپے کا مل رہاہے ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں چلے جائیں ، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ، اس مافیا کونتھ ڈال دی ہے اور اس کو روک دیا ہے ۔آٹے کا بحران کوئی سچائی نہیں ہے بلکہ مصنوعی بحران ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہوئی ہے لیکن کوئی ایک بندہ دکھا دیں جو روٹی کھائے بغیر مر گیاہو ، میڈیا رائی کا پہاڑ بنارہا ہے ، یہ جنگل کا بادشاہے ۔

مزید : قومی