انڈر 19 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف صرف 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد وسیم کا کیا کہنا ہے؟

انڈر 19 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف صرف 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد ...
انڈر 19 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف صرف 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد وسیم کا کیا کہنا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد وسیم نے قومی کوچز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے انڈر 19 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کے دوران عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 7.4 اوورز میں محض 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم اس شاندار کارکردگی پر خاصے خوش نظر آئے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ کوچز کو دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کوچز نے گزشتہ ایک مہینے مجھ پر بہت محنت کی جس کا آج صلہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”میں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہی پانچ وکٹیں لینے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں، باﺅلنگ کوچ نے میرے باﺅلنگ ایکشن پر بہت سخت محنت کی جس سے مجھے ایسی کارکردگی دکھانے میں بہت مدد ملی اور ٹیم کو اس کا فائدہ ملا۔“
محمد وسیم نے ساتھی باﺅلرز عباس آفریدی اور طاہر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”دونوں نے مجھے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے باعث میں اپنے پلان پر عمل کرنے میں کامیاب ہوا اور بلے بازوں کو باﺅنسرز اور یارکرز کرائے۔“

مزید :

کھیل -