چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پوری کوشش کریں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پوری کوشش کریں گے، فواد چودھری ...
چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پوری کوشش کریں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ چودھری پرویز الہٰی سیاست کے کھلاڑی ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پوری کوشش کریں گے ، پنجاب میں گورننس ناکام ہے اور جو گورننس کنٹرول نہیں کرسکتے وہ سیاست کو بھی کنٹرول نہیں کرسکتے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کوجو خط لکھا ہے اس میں عثمان بزدار کا کوئی ذکر نہیں تھا ، میں عثمان بزدار سے کہتا ہوں کہ اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔عمران خان عثمان بزدار کو ہٹا نہیں رہے اس لئے وہ خود ہی خیال کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے بغیر وفاقی حکومت کارکردگی نہیں دکھا سکتی ، کوئی احمقانہ بات کرے گا تو اس کو احمقانہ ہی کہوں گا ۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کی ناکامی عمران خان کی ناکامی ہرگز نہیں ہوسکتی ، بزدار کی ناکامی کو عمران خان کی ناکامی کہنے تو جاہلانہ بات ہی کہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورننس ناکام ہے اور جو گورننس کنٹرول نہیں کرسکتے وہ سیاست کو بھی کنٹرول نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی سیاست کے کھلاڑی ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پوری کوشش کریں گے ۔

مزید : قومی