طالبات کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے والے کو خواتین نے پکڑ لیا، ننگا کرکے خوب دھلائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالہ میں سکول جانے والی طالبات کو نازیبا اشارے اور فحش حرکات کرنے والا نوجوان بچوں کے گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اس کو ننگا کرکے خوب دھویا۔
نوجوان سکول کے قریبی علاقے میں رہتا تھا اور ہر روز طالبات کو فحش اشارے کرتا تھا، اس کی حرکتوں سے تنگ آکر بعض طالبات نے سکول جانے سے ہی انکار کردیا۔ گھر والوں کے استفسار پر لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں ایک نوجوان تنگ کرتا ہے۔
معلومات لینے کے بعد کئی بچیوں کے اہلخانہ سکول کے پاس پہنچ گئے اور نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بچوں کی ماﺅں نے نوجوان کے کپڑے اتروائے اور ننگا کرکے سڑک پر اس کی دل کھول کر دھلائی کی اورجب دل بھر گیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف پوکسو ایکٹ (بچوں کے تحفظ کا بھارتی قانون) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
امبالہ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ واقعے کا پتا چلنے پر لڑکے کے اہلخانہ بھی پولیس سٹیشن پہنچ گئے اور اس کی خوب کلاس لگائی۔ گھر والوں نے نوجوان کی حرکتوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ اس کا دماغی توازن بالکل ٹھیک ہے اور وہ ایک دکان پر نوکری کرتا ہے، ملزم کے بھائی نے کہا کہ اسے اس کی حرکتوں کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔