کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، وزیر خارجہ کا امریکہ کونظر رکھنے کامشورہ

کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، وزیر خارجہ کا امریکہ کونظر رکھنے ...
 کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، وزیر خارجہ کا امریکہ کونظر رکھنے کامشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت صرف افغانستان میں نہیں ہے اور پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں، امریکہ ان پر نظر رکھے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کچھ قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں،امریکہ کوان قوتوں پرنظررکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت صرف افغانستان میں نہیں ہے اور پاکستان بھی امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کوپاکستان کی ٹریول ایڈوائزری کواپ گریڈکرناچاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری میں بہتری سے پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2019میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی اسلام آبادکوپرامن شہرقراردیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی