شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو فرید کالونی میں عبداللہ الیکٹرانکس پر واردات کے لیے آئے تھے، مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے عبداللہ الیکٹرانکس کے مالک کو زخمی کیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ قریب ہی موجود پولیس کا موٹر سائیکل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی