”یہ کام نہ ہوا تو پھر حکومت ہوگی اور نہ پارٹی “تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانیوالے سردار شہا ب الدین کی تنبیہ

”یہ کام نہ ہوا تو پھر حکومت ہوگی اور نہ پارٹی “تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک ...
”یہ کام نہ ہوا تو پھر حکومت ہوگی اور نہ پارٹی “تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانیوالے سردار شہا ب الدین کی تنبیہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب الدین نے کہا ہے،بہت سے ناراض ایم پی ایز بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،ہمارے جائز کام حکومت اور بیوروکریسی کوکرنے پڑیں گے،عزت نہیں تو پھر حکومت ہوگی نہ بیوروکریسی اور نہ پارٹی ہوگی ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار شہاب الدین نے کہا کہ بہت سے ناراض ایم پی ایز بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ہمارے جائز کام حکومت اور بیوروکریسی کوکرنے پڑیں گے ، عزت نہیں تو پھر حکومت ہوگی نہ بیوروکریسی اور نہ پارٹی ہوگی ۔ امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے تحفظا ت دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمارے حلقوں کونظر انداز کیاگیا اور ہم اپنے حلقوں کی بہتری کیلئے حکومت کاحصہ بنے تھے۔

سردار شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی الائنس یا جماعت نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا پنجاب میں جتنی قانون سازی ان سولہ سترہ ماہ میں ہوئی ہے اتنی قانون سازی پچھلی کسی اسمبلی میں نہیں کی گئی ، اس وقت بیوروکریسی کی طرف سے کچھ رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں کیونکہ اگر پارلیمان سپریم ہے اور پارلیمان کوئی منصوبہ شروع کرے تو بیورو کریسی اس میں رکاوٹیں ڈالے تو پھر پارلیمنٹ کی سپرمیسی نہیں رہتی ۔

مزید : قومی