’ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے اتنے ارکان ہیں کہ ایک مہینے میں سب کچھ الٹ سکتے ہیں‘ رانا مشہود کا دعویٰ

’ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے اتنے ارکان ہیں کہ ایک مہینے میں سب کچھ الٹ سکتے ہیں‘ ...
’ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے اتنے ارکان ہیں کہ ایک مہینے میں سب کچھ الٹ سکتے ہیں‘ رانا مشہود کا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے اتنے ارکان کے روابط ہیں کہ چاہیں تو ایک مہینے میں سب کچھ الٹ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تحریک انصاف کے بہت سے اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے موجود ہیں اور یہ رابطے آج کے نہیں ہیں بلکہ پچھلے سال سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جو آزاد جیتے تھے ، جنہیں زبردستی پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا اور وہ لوگ جنہیں زبردستی مسلم لیگ ن سے توڑا گیا ، ایسے سب لوگ ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اراکین اسمبلی کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ ہم چاہیں تو ایک مہینے میں سب کچھ الٹ سکتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ وہ سب کچھ اس لیے نہیں الٹ رہے تھے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ لوگوں کے سامنے آجائے اور لوگ ان کے دعووں کی حقیقت دیکھ لیں۔ لیگی رہنما نے 2020 کو تبدیلی کا سال قرار دیا اور کہا کہ اس سال تبدیلی آ کر رہے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور