کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،دو دہشت گر د ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،دو دہشت گر د ہلاک
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،دو دہشت گر د ہلاک

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے مقابلہ کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا ،جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشتگردی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے، نواں کلی بائی پاس آپریشن مکمل کرلیا گیا، دہشت گردوں سے برآمد موٹر سائیکل میں نصب بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ