سندھ میں کورونا کے وار جاری ، مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 778 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 308 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 869 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 88 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 597 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 134 ہو گئی۔