ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے آج کل آزمائشی سے دن چل رہے ہیں۔ آپ روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ ضرور دیں تاکہ کوئی پریشانی تنگ نہ کر سکے۔ آج بس مخالفین سے دور رہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج شام تک انتظار کرلیں۔ پھر حالات میں ان شاءاللہ بہتری آجائے گی۔ اب صورت حال بدلنے والی ہے۔ لیکن آج آپ کے لئے کوئی خاص خبر نہیں ہے ملی جلی کیفیت ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صدقہ اور توبہ دونوں کریں۔ آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ مشکل ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ کوئی مسئلہ ضرور ہے درمیان میں تھوڑا سا غور کرکے تو دیکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نماز پر توجہ دیں۔ آپ نے لاپرواہی سے کام لے کر اپنے اندر کی روحانی قوت ختم کر دی ہے۔ یہ تب مضبوط ہوگی۔ جب آپ دوبارہ پٹڑی پر چل پڑیں گے اور اب جلدی کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات بتا رہے ہیں کہ آپ کئی معاملات میں رکاوٹوں کا شکار ہیں اور آپ کی تھوڑی سی محنت اور 1000مرتبہ اللہ کا ورد کرنے اور 500مرتبہ یاحی یا قیوم کا ورد کرنے سے ٹھیک ہو جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ آپ کی شاہد ایک دلی مراد پوری ہوگی اور روزگار کے حوالے سے اب نئی صورت حال شاندار انداز سے آپ کے سامنے آ سکتی ہے بس تھوڑا سا انتظار۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے روزگار کے حصول کے لئے سفر کرنا ہے، وہ اب تیاری کر لیں۔ امید ہے کہ کسی وقت بھی خوشخبری مل سکتی ہے۔ جو لوگ بیماری میں ہیں وہ صرف دعا سے کام لیں، بس۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بار بار روزگار میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ ان پر توجہ دیں۔ امید تو ہے کہ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی۔ آج دوپہر تک ہی اس کا اندازہ ہو گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ پچھلے کافی عرصے سے ان کی زندگی میں نقصان کا جو سلسلہ جاری تھا۔ وہ اب ختم ہو رہا ہے۔ یہ سب ان شاءاللہ اب فائدے میں بدلے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا دن ہے۔ کسی خاص مقصد میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور ضرورت بھی ایسے پوری ہوگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ رقم بھی مل سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
توبہ کر لیں اپنے ہر غلط معاملات سے۔ اس وقت آپ کو اگرنقصان پہنچا تو شاید برسوں میں بھی اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ آپ کو قسمت بار بار اچھے موقع فراہم نہیں کرے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ ان سے بچ کر چلنا ہے تو خود کو دور رکھیں اور کوشش کریں کہ صرف اپنے گھر اور روزگار پر توجہ برقرار رہے۔