برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی دن میں ہزار سے زائدافراد جاں بحق
لندن(مجتبیٰ علی شاہ) برطانیہ میںکورونا سے مزیدایک ہزار610 افراد فوت ہوگئے ہیں ، یہ تعداد وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے لے کراب تک ایک ہی دن میں رپورٹ ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد کورونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 90ہزار ہو گئی ہے ۔حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، کل 42لاکھ66ہزار577 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک وصول کی ہے۔ایک نئی رپورٹ میں 33ہزار355 مثبت کوویڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز وبا کو قابو کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔