ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی، اداکارہ نے دوران جرح کہاکہ میشاء نے اپنے ٹویٹ کے متعلق بعد میں تفصیل سے بتایا، گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ مبینہ واقعہ کے بعد بھی میشا شفیع اپنے خاوند کے ساتھ گلوکارعلی ظفر کے گھر تقریب میں گئیں عفت عمر نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں وہ گئے یا نہیں،گلوکار علی ظفر کے وکیل نے جرح کی کہ حراسگی کے دعویٰ پر آپ نے سنتھیا رچی کو غلط اور میشا شفیع کو ٹھیک قرار دیا جبکہ ایل جی ایس واقعہ میں طالبات کو غلط اور عمیر رانا کو سچا قرار دیا اب آپ گلوکارعلی ظفر کو ذمہ دار قراردیتی ہیں عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر مزیدسماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر وہاں پرموجود گلوکارعلی ظفر کے مداحوں نے نعرے بازی کی اوروہ عفت عمر کی گاڑی کے سامنے آگئے۔
مظاہرین نے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پلے کارڈ اٹھا کر بھی احتجاج کیا۔