فارن فنڈنگ کیس ”تحریک انصاف“ کا دھڑن تختہ کردے گا،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ باجی مفت کی روٹیاں توڑنے کا وقت ختم ہو گیا”ہن رسیداں کڈو“۔اب نہ سلیکٹڈ کو بھاگنے دینگے نہ اس کے حواریوں اور پجاریوں کو۔فارن فنڈنگ کیس ”تحریک انصاف“کا دھڑن تختہ کردے گا۔ناکام وزیراعظم چھ سالوں سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہانیازی صاحب اب اسرائیل اور بھارت سے لی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا۔میاں نوازشریف تو پہلے کہتے تھے تم کرکٹ کے کھلاڑی ہو ملک چلانا تمہارے بس کا کھیل نہیں۔