صوبہ سندھ میں جسمانی تعلق قائم کرنے سے انکار پر نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زہریلی دوا پلا دی گئی 

صوبہ سندھ میں جسمانی تعلق قائم کرنے سے انکار پر نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر ...
صوبہ سندھ میں جسمانی تعلق قائم کرنے سے انکار پر نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زہریلی دوا پلا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے شہر سیہون کے علاقے بھان میں میڈیکل کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ ثناءآرائیں کی زہریلی دوا پینے سے موت پر ڈاکٹر اور کمپاو¿نڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز شیدی محلہ بھان میں پیش آیا جہاں میڈیکل فرسٹ ائیر کی طالبہ نے مبینہ طور پرزہریلی دواپی کر خودکشی کی کوشش کی، لڑکی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ گزشتہ رات دم توڑ گئی۔والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موت سے پہلے بیٹی نے انہیں حقائق سے آگاہ کیا تھا کہ ڈاکٹر اشوک کے کلینک پران کی بیٹی کی کمپاو¿نڈر صدام سے ملاقات ہوتی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر صدام نے ان کی بیٹی کو زہریلی دوا پلادی۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم صدام اور ڈاکٹر اشوک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -