تقریب حلف برداری: نومنتخب صدر جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

تقریب حلف برداری: نومنتخب صدر جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے
تقریب حلف برداری: نومنتخب صدر جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن آج ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،امریکا کے نومنتخب صدرجو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نومنتخب صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہوگی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے اور صدر مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کااعلان کریں گے۔ 
حلف برداری میں تارکین وطن کےلئے 8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔
حلف برداری کیلئے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، 25 ہزارنیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی سکریننگ کے دوران 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے دو پر دائیں بازو کے انتہاپسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے ہلاک 4لاکھ امریکیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ زخموں کو مندمل کرنے کیلئے ہمیں ان افراد کو یاد رکھنا ہوگا جو وبا کا شکار ہوئے، یہ عمل بعض اوقات تلخ ہوتا ہے مگر اسی طرح ہم زخموں کو مندمل کرسکتے ہیں، غروب آفتاب سے طلوع صبح تک لائٹیں روشن کرکے ان تمام لوگوں کو یاد کریں جنہیں ہم نے کھودیا۔عالمی وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتیں پربھی سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔