وفاقی حکومت کا سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس ایک ہی دن بلانے کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت کی،ملاقات میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتقاق کیا،سینیٹ اورقومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کو طلب کیاگیاہے، سینیٹ کااجلاس 10 بجے اور قومی اسمبلی کاساڑھے 10 بجے طلب کیا گیاہے۔
مشیرپارلیمانی امور بابراعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہو گئی، ہاﺅس میں واپس آئے ،مرحوم پی ڈی ایم کااحتجاجی سیاست کابیانیہ ناکام ہوگیا،انتشار کی بجائے عملی اورعوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار اداکریں ۔