سینیٹ الیکشن ، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے

سینیٹ الیکشن ، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے
سینیٹ الیکشن ، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن کے معاملے پر حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ق لیگ کے ترجمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست ق لیگ کو دے دی،پی ٹی آئی کے اراکین ق لیگ کے سینیٹ امیدوار کی حمایت کریں گے۔

ق لیگ کا سینیٹر کون ہو گا، قرعہ کامل علی آغا یا چودھری شجاعت حسین کے نام نکلے گا،سینیٹ کی 52 میں سے پنجاب کی 11 نشستوں پر انتخاب ہو گا،پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست کیلئے 42 اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -