جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ہینرچ کلاسن کریں گے جبکہ اوکولے سیلے، رائن ریکلٹن اور جیکس سنائمن کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہو گا جبکہ تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز فروری میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس کیلئے جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 11 دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری ہو گا۔ 
جنوبی افریقہ ٹی 20 سکواڈ کی قیادت ہینرچ کلاسن کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیندری برگر، اوکولے سیلے، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، ریزا ہینڈرکس، جیورج لینڈے، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلوک وائیو، ڈوین پریٹوریس، رائن ریکلٹن، تبریز شمسی، لوتھو سیپاملا، جون سمٹس، جیکس سنائمن، گلینٹن سٹرمن اور پیٹے وین بلیون شامل ہیں۔ 
جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت کرنے والے کوینٹن ڈی کوک، لونگی انگیڈی، ٹیمبا باووما، وینڈر ڈوسن اور اینرک نوٹیئے ٹی 20 سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کا کہنا ہے کہ اکثر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ملکی قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرسکیں۔ 

مزید :

کھیل -