فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے ،مریم اورنگزیب

فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے ،مریم ...
فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے ،مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے ،آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے ، استعفیٰ دے دیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ میں کرپشن کی،پی ٹی آئی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اس کو فنڈنگ ہوتی ہے، خیراتی پیسے کا کمیشن پی ٹی آئی کھا گئی،شریف فیملی اور ن لیگی قائدین پر صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈھائی سال گزر گئے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے ،وزیراعظم عمران خان ہر الزام پر ایک ہی جواب دیتے ہیں ، مجھے نہیں پتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -