اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، انتہائی حیران کن وجہ سامنے آ گئی 

اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، انتہائی حیران کن وجہ ...
اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، انتہائی حیران کن وجہ سامنے آ گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ چوہدری اصٖغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کو اعلیٰ حکومتی شخصیت کے رشتہ دار کے قتل میں ملوث قیدی کا اعلاج مہنگا پڑ گیا ،چوہدی اصغر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر آئی جی جیل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیاہے ۔سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر کو سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیاہے ، سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ کو کوٹ لکھپت جیل کا اضافی چار ج دیدیا گیاہے ، دو سپرٹینڈنٹ پہلے بھی اسی قیدی کو علاج کی خاطر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے تبدیل ہوئے تھے ۔ متعلقہ قیدی دل اور کورونا وائرس کے عارضے میں مبتلا ہے ۔ حکومتی شخصیت کے ڈر سے ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے کیس اعلیٰ حکام کو ارسال کر دیا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -