فیفا نے پاکستان میں نئی پانچ رکنی نارملائزیشن کمیٹی قائم کر دی

فیفا نے پاکستان میں نئی پانچ رکنی نارملائزیشن کمیٹی قائم کر دی
فیفا نے پاکستان میں نئی پانچ رکنی نارملائزیشن کمیٹی قائم کر دی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان میں فٹ بال کے معاملات چلانے کیلئے نئی نارملائزیشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں مقیم ہارون ملک 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے منیر احمد خان سدھانہ کو بطور ممبر برقرار رکھا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر نامزد ممبران محمد شاہد نیازکھوکھر، سعودعظیم ہاشمی اور حارث عظمت ہیں جبکہ فارغ کئے جانے والے ممبران میں سکندرخٹک، سید حسن نجیب شاہ،کرنل (ر)مجاہد اللہ ترین شامل ہیں۔

چیئرمین حمزہ خان پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے، نئی نارملائزیشن کمیٹی بدھ سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے جس کا مقصد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے روزمرہ کے امور چلانا ہے۔

مزید :

کھیل -