تحریک انصاف فنڈنگ کیس میں ہمارے کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، احسن اقبال

تحریک انصاف فنڈنگ کیس میں ہمارے کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، احسن اقبال
تحریک انصاف فنڈنگ کیس میں ہمارے کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی، تحریک انصاف ہمارے کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی،فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا۔
 احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے الزام لگایا کہ 2ملک اپوزیشن کو فنڈنگ کررہے ہیں،اگر اُنکےپاس کوئی ثبوت موجود ہے تو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔لیگی رہنما نے کہاکہ امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف انداز میں یہ معاملہ نمٹائے گا،غیرملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے،سکروٹنی کمیٹی کوتحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،عمران خان کیس کا فیصلہ ہونےپر24گھنٹےمیں نااہل ہوجائیں گے۔اُنہوں نےکہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں شفاف تحقیقات ہوں توعمران خان کافالودےوالا، خانساماں اور مینجر نکلے گا جس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آئے تھے۔
سابق وزیراعظم  راجا پرویز اشرف نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس6سال سے یہ کیس زیر التوا ہے،جب الیکشن کمیشن کہے گا اپنا اکاوَنٹ چیک کرانے کو تیار ہیں،عوام کسی کو ووٹ دینا چاہیں اور منتخب ہو کر کوئی دوسرا چلا جائے تو وہ کمزور پارلیمان ہوتا ہے۔