’کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ غیر ضروری ہے‘

’کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ غیر ضروری ہے‘
’کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ غیر ضروری ہے‘
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے بورڈ کی موجودہ پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے کو غیر ضروری قرار دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ذکاءاشرف نے کہا کہ بورڈ میں تمام اختیارات چیئرمین کے پاس ہونے چاہئیں، احسان مانی کی موجودگی میں وسیم خان کے چیف ایگزیکٹیو ہونے سے معاملات کبھی درست طریقے سے نہیں چل سکتے، حکومت نے احسان مانی کو اگر بورڈ کا سربراہ بنایا ہے توپھرتمام اختیارات اور فیصلے بھی ان کے ہی ہونے چاہئیں، چیف ایگزیکٹیو کو اختیارات دینے سے دونوں بڑوں کے درمیان اختلافات سننے کو مل رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے پاکستان کرکٹ کا معیار مزید نیچے جارہا ہے، بہت سے کھلاڑی بے روز گار ہوکر کرکٹ چھوڑنے پر مجبور ہیں، ان حالات میں پاکستان کو مستقبل کیلئے اچھا ٹیلنٹ ملنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ لگ رہی ہے، پی سی بی کو چاہیے کہ مصباح اور محمد عامر کے درمیان اختلافات جلد سے جلد ختم کرائے، مصباح بہت اچھے کپتان تھے لیکن ان کو دو عہدے ہرگز قبول نہیں کرنے چاہیے تھے۔

مزید :

کھیل -