پاکستان ٹیسٹ چیمپین شپ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہو گیا مگر کیسے؟

پاکستان ٹیسٹ چیمپین شپ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہو گیا مگر کیسے؟
پاکستان ٹیسٹ چیمپین شپ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہو گیا مگر کیسے؟
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاپ اوررینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ چیمپین شپ میں کم پوائنٹس کے باوجود جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں پوزیشن سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں 3 وکٹ سے شکست دے کرسیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی اور اس کیساتھ ہی ٹیم کو اکثریتی پوائنٹس بھی حاصل ہوئے جس سے ٹیسٹ چیمپین شپ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، بھارت کے مجموعی پوائنٹس 430 ہوچکے، چونکہ اس نے چیمپین شپ دورانئے میں 13 میں 9 میچز جیتے اس لئے پرسنٹیج 71.1 فیصد بنتی ہے، نیوزی لینڈ420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،کینگروز 332 پوائنٹس اور 69.2 فیصد پرسنٹیج کی وجہ سے تیسرے درجے پر چلے گئے اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ ہے۔

اگرچہ جنوبی افریقہ کے 144 پوائنٹس پاکستانی166 سے کم ہیں مگر پاکستان کی پرسنٹیج 30.7 فیصد کے مقابلے میں جنوبی افریقہ کی پرسنٹیج 40 فیصد ہونے کی وجہ سے پروٹیز نے پانچویں پوزیشن سنبھال لی۔ دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو دوسری پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر دھکیل دیا، 118.4 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ رینکنگ میں نمبرون جبکہ بھارت کے 117.65 پوائنٹس ہیں۔ 

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں چوتھی سے چھٹی پوزیشنز پر بالترتیب انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا موجود ہیں،پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -