طلبہ کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا

طلبہ کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا
طلبہ کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلبہ کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) اور پنجاب بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت طلبہ کو پنجاب بینک آسان شرائط پر قرضے کی سہولت فراہم کرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کرنے جا رہے ہیں اور انہیں فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چھت بھی فراہم کریں گے۔