’مجھے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا‘

’مجھے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا‘
’مجھے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں گا‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے نعمان علی نے کہا ہے کہ اگر مجھے پلیئنگ الیون میں موقع ملا تو 100 فیصد پرفارم کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سپنر نعمان علی نے آن لائن ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلنے کے باعث کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اگر مجھے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو 100 فیصد کارکردگی دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم میرے رول ماڈل رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا بھی پسندیدہ ہیں، قومی ٹیم کے کیمپ میں محمد رضوان کے ساتھ بھی پلان ترتیب دوں گا کہ کس انداز سے باﺅلنگ ہوگی۔

مزید :

کھیل -