کاگیسو ربادا پاکستان آ کر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل بھن کر رہ جائیں

کاگیسو ربادا پاکستان آ کر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل ...
کاگیسو ربادا پاکستان آ کر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل بھن کر رہ جائیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کاگیسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں تاہم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کاگیسو ربادا نے کہا کہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اچھا محسوس کررہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہماری سیکیورٹی کیلئے اچھے انتظامات کئے ہیں، کورونا کے حالات میں کرکٹ جاری رہنا خوش آئند ہے۔
جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرمضبوط ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں، ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کیخلاف سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کھیل -