پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کہاں کرائے جانے کا امکان ہے؟ حیران کن خبر آ گئی

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کہاں کرائے جانے کا امکان ہے؟ حیران ...
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کہاں کرائے جانے کا امکان ہے؟ حیران کن خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کے مرکزی گراﺅنڈ میں نہ کرائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹیموں کی پریکٹس اور افتتاحی تقریب کی تیاری ایک ساتھ ہونا ممکن نہیں جس کے باعث افتتاحی تقریب سٹیڈیم میں حنیف محمد ریجنل اکیڈمی میں کرانے کا آپشن بھی موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے اس لئے تقریب کا انعقاد مین گراونڈ میں مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آفیشل سانگ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز کی آواز میں ریکارڈ کروالیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری سے نیشنل سٹیڈیم میں سجے گا اور کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ لیگ کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -