سپیکرقومی اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی حمایت کر دی

سپیکرقومی اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی حمایت کر دی
سپیکرقومی اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی حمایت کر دی
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کور ٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ اسد قیصر نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی حمایت کر دی۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے حوالے سے حکومتی ریفرنس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔ اسد قیصر نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں بتایا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات کرانے کے لیےآئینی ترمیم ہونی چاہیے۔ 

سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ کو بتایا کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات ڈائریکٹ ووٹنگ سے ہوتےہیں لیکن سینیٹ انتخابات ایسے نہیں ہوتے جو کہ اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہونے چاہئیں۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں۔

مزید :

قومی -