سی ڈی اے نے پرامن طریقے سے سیکٹر سی 14 سرائے خربوزہ کی زمین کا قبضہ حاصل کرلیا

سی ڈی اے نے پرامن طریقے سے سیکٹر سی 14 سرائے خربوزہ کی زمین کا قبضہ حاصل کرلیا
سی ڈی اے نے پرامن طریقے سے سیکٹر سی 14 سرائے خربوزہ کی زمین کا قبضہ حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سرائے خربوزہ میں واقع سیکٹر سی 14 کا قبضہ پر امن طور پر حاصل کرلیا۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ممبر اسٹیٹ نوید الہیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ لائق زمان ، ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن شفیع محمد مروت، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ ناصر جمیل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن امداد علی، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے گوہر زمان وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ چوہدری نذیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سید یاسر عرفات اسلام آباد کے گاؤں سرائے خربوزہ میں پہنچے اور سیکٹر سی 14 کے متاثرین سے زمین کا قبضہ پر امن طریقے سے حاصل کرلیا۔

سیکٹر سی 14 کی اراضی سی ڈی اے نے 2008 میں لینڈ شیئرنگ پالیسی 2007 کے تحت ایکوائر کی تھی، اس پالیسی کے تحت متاثرین کو چار کنال کے عوض ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ممبر اسٹیٹ نوید الہٰی نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرائے خربوزہ کے سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں ۔ ان کا یہ اعلان سنتے ہی متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔