حکومت نے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوشخبری دے دی

حکومت نے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوشخبری دے دی
حکومت نے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خوشخبری دے دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں دینے کے قابل ہونگے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں تمام آبادی کے لیےویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہے،کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے،حکومتی مشینری کورونا ویکسین کی جلد فراہمی کے لئے فعال ہے،ویکسین فراہمی کا طریقہ کار بھی بنایا جارہا ہے،ویکسین کی دستیابی کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ماہرین کی کمیٹی نے 8 سے 9 ویکسینز کی نشاندہی کی،جن میں سے دو کورونا ویکسینز سائنو فام اور کنسائنو ن کی ڈریپ نے منظوری دی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو مختلف مراحل میں ویکسین فراہم کی جائے گی،پہلے مرحلے میں طبی عملے، دوسرے مرحلے میں 65 سال سے اوپر، تیسرے میں 60 سال سے اوپراور آخری مرحلے میں تمام افراد کے لئےویکسین  میسر ہوگی۔ویکسین کی خریداری کے لئے چین سے مسلسل رابطے میں ہیں،ویکسین لگانے کے لئے طبی عملے کی ٹریننگ کروالی گئی ہے۔

مزید :

قومی -