پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر کو آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرا دیا

پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر کو آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرا دیا
پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر کو آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی۔ پی ڈی ایم وفد نے الیکشن کمیشن میں آٹھ نکاتی احتجاجی خط جمع کرایا۔  

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے وفد نے احتجاجی خط میں چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ  پی ٹی آئی کے فیصلے میں تاخیری حربے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے جب 2020 کے حکم میں لکھا کہ سکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کررہی تو کمیٹی کو دوبارہ ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟ 

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 اکاؤنٹس کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں، سکروٹنی کمیٹی کی سماعت اوپن کی جائے اور اس میں پی ڈی ایم کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ پی ڈی ایم نے اپنے خط میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ کرکے نیک نیتی کا ثبوت دے۔

مزید :

قومی -