وہ خاتون جس کے دل کی دھڑکن آپریشن تھیٹر میں 37 سیکنڈز کے لیے بند ہوگئی، اس دوران کیا دیکھا؟ تفصیلات بتادیں

وہ خاتون جس کے دل کی دھڑکن آپریشن تھیٹر میں 37 سیکنڈز کے لیے بند ہوگئی، اس ...
وہ خاتون جس کے دل کی دھڑکن آپریشن تھیٹر میں 37 سیکنڈز کے لیے بند ہوگئی، اس دوران کیا دیکھا؟ تفصیلات بتادیں
سورس: Netflix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کی آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران 37سیکنڈ کے لیے دل کی دھڑکن بند ہو گئی اور اس دوران اس نے جو کچھ دیکھا، واپس زندگی کی طرف لوٹنے کے بعد دنیا کو بتایا تو ہر سننے والا ششدر رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شکاگو کی رہائشی اس سٹیفنی آرنلڈ نامی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے جا رہی تھی تاہم پیچیدگی کے باعث اس کا آپریشن کرنا پڑ گیا اور آپریشن کے دوران 37سیکنڈ کے لیے اس کے دل کی دھڑکن رک گئی، گویا وہ موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹ آئی۔
سٹیفنی کا کہنا تھا کہ ’آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے ہی میری چھٹی حس کہہ رہی تھی کہ میری موت ہونے والی ہے۔ آپریشن کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ میری موت واقع ہو گئی۔ میری روح جسم سے نکل کر اوپر کی طرف پرواز کرنے لگی اور میں نے اوپر سے اپنے جسم کو آپریشن تھیٹر میں پڑے دیکھا۔ میں وہاں سے پورے آپریشن تھیٹر کو دیکھ رہی تھی کہ اس میں کیا کچھ ہے اور وہاں کیا ہو رہا ہے۔ طبی عملہ جس طرح میرے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی جدوجہد کر رہا تھا، میں اوپر سے وہ سب دیکھ رہی تھی۔میں دیکھ رہی تھی کہ انستھیزیالوجسٹ میرے پیروں کے پاس کھڑا تھا اور میں دیکھ رہی تھی کہ کون سی طرح اچھل کر میری چھاتی پر آئی تاکہ مجھے سی پی آر دے سکے۔“
سٹیفنی آرنلڈ کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک ایسا منظر تھا جس میں آپریشن تھیٹر کی کوئی چھت اور دیواریں نہیں تھیں۔ ہر چیز کئی مختلف سمتوں میں حرکت کر رہی تھی۔ جب میرا جسم آپریشن تھیٹر میں پڑا تھا، اس وقت میری بیٹی اپنی آیا کے ساتھ ہسپتال کے ایک دوسرے حصے میں موجود تھی اور میں انہیں بھی دیکھ رہی تھی۔اس کے بعد میں نے کئی مرنے والوں کی روحوں کو دیکھا۔ میں نے اپنی دادی کی روح دیکھی جس کی 10سال قبل موت ہوئی تھی۔ میرے ایک ماموں کی روح بھی میرے سامنے آئی۔ اس منظر میں آخری بات جو میں نے سنی، وہ ڈاکٹر لیویٹ کی آواز تھی۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ایسا نہیں ہو سکتا، ایسا نہیں ہو سکتا۔ اس کے ساتھ ہی مجھے ایسے لگا جیسے میری پیٹ کو زور سے دبایا گیا ہو اور پھر مجھے واپس اپنے جسم میں بھیج دیا گیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -