صدارتی مدت ختم، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا 

صدارتی مدت ختم، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا 
صدارتی مدت ختم، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا 
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدارتی مدت ختم ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا۔ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر فلوریڈا روانہ ہوگئے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نئے منتخب ہونے والے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے قبل ہی روانہ ہوگئے۔ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹیوب پر قوم سے اپنا آخری خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ انہیں فخر ہے کہ وہ گزشتہ  دہائیوں میں پہلے صدر ہیں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔ انہوں نے مشکل اور سب سے سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کیونکہ عوام نے انہیں اسی لیے منتخب کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سیاسی تشدد ہر اس چیز پر حملہ ہے جس کو ہم بحیثیت امریکی سراہتے ہیں اسے کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔