’مجھے معاف کردیجئے گا‘ پاکستانی شہری کی گاڑی کے ٹائر چرانے والا چور ساتھ ہی معافی نامہ بھی دے گیا

’مجھے معاف کردیجئے گا‘ پاکستانی شہری کی گاڑی کے ٹائر چرانے والا چور ساتھ ہی ...
’مجھے معاف کردیجئے گا‘ پاکستانی شہری کی گاڑی کے ٹائر چرانے والا چور ساتھ ہی معافی نامہ بھی دے گیا
سورس: Twitter/AsadAToor

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ایک چور شہری کی گاڑی کے ٹائر چوری کرکے لے گیا اور جاتے ہوئے گاڑی کے مالک کے لیے معافی نامہ بھی چھوڑ گیا۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ واقعہ بنی گالہ میں پیش آیا ے جہاں چور نے پبلک نیوز سے وابستہ ایک صحافی کی گاڑی کے ٹائر چوری کیے اور وہاں ایک تحریری نوٹ چھوڑ گیا۔ اس میں اس نے لکھا کہ ”مجھے معاف کر دینا سر، میں بہت غریب بندہ ہوں۔ یہ کام مجبوری میں کرنا پڑ رہا ہے۔ پلیز سر میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، کوئی بددعا نہ دیجیے گا۔ میں بہت معذرت خواہ ہوں۔“


رپورٹ کے مطابق اسد علی طور نامی ٹوئٹر صارف نے جس گاڑی کے ٹائر اتارے گئے اس کی اور چور کے چھوڑے گئے خط کی تصاویر ایک ٹویٹ میں پوسٹ کی ہیں اور واقعہ صارفین کو سنایا ہے۔اس چور نے چونکہ رومن میں یہ معافی نامہ لکھا تھا لہٰذا مروان ہاشمی نامی ایک صارف جوابی ٹویٹ میں کہتا ہے کہ یہ تو تعلیم یافتہ چور تھا۔ ناصر خان بلوچ نے کسی اور طرف ایک پھبتی کستے ہوئے لکھا کہ ”بندے کی نیت نیک تھی، ایماندار بھی تھا اور شاید ہینڈسم بھی ہو۔“