بھارت میں تیار کورونا ویکسین جان لیوا بن گئی،ایک شخص ہلاک 

بھارت میں تیار کورونا ویکسین جان لیوا بن گئی،ایک شخص ہلاک 
بھارت میں تیار کورونا ویکسین جان لیوا بن گئی،ایک شخص ہلاک 

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کورونا ویکسین لگوانے والا ہیلتھ ورکر اگلے ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں نرمل نامی ہیلتھ ورکر کو 19جنوری کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اسے سینے کے درد کی شکایت ہوئی اور اس کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔اس حوالے سے بھارتی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر دفتر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ہیلتھ ورکر کو گزشتہ روز ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی لیکن اس کی موت کی وجہ ویکسین نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مقامی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسین ڈرائیو مانی جا رہی ہے۔بھارت میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -