فواد چوہدری نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے نواز شریف پر بڑا الزام عائد کردیا

فواد چوہدری نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے نواز شریف پر بڑا الزام عائد کردیا
فواد چوہدری نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے نواز شریف پر بڑا الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے  فنڈنگ کے حوالےسے40 ہزار لوگوں کی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے،نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے اکاونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہمارا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے،کشمیر کے مسئلے پر جتنی آواز دنیا سے  آنی چاہیے نہیں آرہی،امید ہے نئی امریکی حکومت کشمیر کے معاملے پر بھارت سے بات کرے گی، نئی امریکی حکومت کی کشمیر پالیسی پچھلی حکومت سے زیادہ بہتر ہوگی۔جوبائیڈن کو اس خطے کا ٹرمپ سے زیادہ علم ہے،انسانی حقوق پر جوبائیڈن اور انکی ٹیم کا ریکارڈ بہتر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے فارن فنڈنگ کی بات سب سے پہلے کی تھی،بے نظیر حکومت گرانے کے لئے نواز شریف کو جو پیسہ ملا انہوں نے وہ بھی اپنی جیب میں ڈال لیا۔مولانا فضل الرحمان بیگوں میں پیسے لیتے تھے،موجودہ دور میں کسی ملک سے فنڈنگ نہیں ہورہی۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ امریکہ چین سے چیزیں درآمد کرتا ہے،امریکہ کے لئے یہ بڑا مسئلہ ہے۔امریکہ چائنہ بڑے پہلوانوں کی لڑائی ہے،ہمیں یہ کوشش رکھنی ہے کہ ہمارا معاملہ چلتا رہے،ہمارے چائنہ اورامریکہ دونوں سے معاملات ہیں،ہمیں چائنہ اور امریکہ دونوں کو ویلکم کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -