امریکہ کاشمالی کوریا کے بارے میں پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ

امریکہ کاشمالی کوریا کے بارے میں پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ
امریکہ کاشمالی کوریا کے بارے میں پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوریا( رضا شاہ) امریکہ کے سیکریٹری برائے امور خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ انتظامیہ کی سفارتکاری سمیت شمالی کوریا کے بارے میں بنائی گئی تمام پالیسییوں پر نظرثانی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی میٹنگ کے دوران بلنکن نے کہا کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا میں انسانی مدد حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا پر مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے دباو بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کرے گی،اس عمل میں امریکی انتظامیہ اپنے اتحادیوں بالخصوص جنوبی کوریا اور جاپان سے مشاورت کرے گا۔
 امریکی سیکریٹری برائے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ چین واشنگٹن کا سب سے زیادہ تشویشناک حریف ہے لیکن امریکہ کو شمالی کوریا سے نمٹنے میں چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کی صلاحیتوں اور میزائل کے مستقل تجربے کے حقیقی ارادوں کو سمجھنا امریکی انٹیلی جنس کی ایک اہم ذمہ داری ہے کیونکہ شمالی کوریا، امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔