جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی بڑا اعلان کردیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)حلف اٹھانے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ میں سب امریکیوں کا صدر ہوں تمام امریکیوں کو متحد کرنا میرا مشن ہے،ہم متحد ہوکر وبا اور دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اختلافات بغیر تشدد کے حل کیے جاسکتے ہیں۔
حلف اٹھانے کے بعد قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئےجوبائیدن کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا دن ہے،یہ جمہوریت کا دن ہے،لوگوں کی آواز سنی جائے گی،جمہوریت انمول مگر نازک ہے۔جمہوریت ایک بار پھر بچ گئی،آج شخصیات کی نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی۔آج جمہوریت سر بلند ہے،نسل پرستی کو شکست دیں گے۔چند دن پہلے کیپٹل ہل میں جو ہوا وہ افسوسناک تھا،اس نے ہماری جمہوریت کو ہلا دیا۔
نئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا مل کر مقابلہ کرینگے،ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے،ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں،آج ہم ایک امیدوار نہیں ایک مقصد کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں۔ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دیں گے،امریکی عظیم قوم ہیں،میں امریکی لوگوں کو متحد کرنا چاہتا ہوں سب امریکی میرا ساتھ دیں،ہم لاقانونیت،دہشتگردی کے خلاف ہیں،اپنی پارٹی کے پہلے دو صدور کی خدمات کو سراہتا ہوں،کورونا کے باعث ملک میں بے روز گاری بڑھی،اگر متحد رہے تو امریکہ کبھی ناکام نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوگا،ہمیں بہت کچھ درست کرنا ہے،تمام امریکیوں کو متحد کرنا میرا مشن ہے،ہم متحد ہوکر وبا اور دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔اختلافات بغیر تشدد کے حل کیے جاسکتے ہیں،کورونا سے جتنی جانیں گئیں اتنا نقصان جنگوں میں نہیں ہوا۔آج ملکی تاریخ میں پہلی خاتون ایک نائب صدر بنی ہیں،ہمیں اگے بڑھنے کے لئے ایک دوسرے کی ضرور ت ہے،سیاست کو ایک سائیڈ پر رکھ ایک قوم کی طرح اس وبا کا مقابلہ کریں گے۔ہم اس وبا سے ایک ساتھ نکلیں گے،جنہوں نے ووٹ دیا ،جنہوں نے دیا دونوں کا صدر ہوں،میں جمہوریت کا دفاع کروں گا م۔میں امریکہ کا دفاع کروں گا،ہم نے جنگوں اور مشکلات میں مل کر کام کیا،ایک بار پھر امریکہ کو اچھائی کی سب سے بڑا طاقت بنائیں گے۔خدا امریکہ اور ہمارے فوجیوں کی حفاظت کرے۔
چیف جسٹس جان رابرٹ نےجوبائیڈن سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر اوبامہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں،حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ رہی20 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز کو سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا۔