فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے سرینا عیسیٰ  کو ہتک عزت کانوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا

فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے سرینا عیسیٰ  کو ہتک عزت کانوٹس بھجوانے کا اعلان ...
فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے سرینا عیسیٰ  کو ہتک عزت کانوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  سرینا عیسیٰ کی جانب سے قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کو لکھے گئے خط کے معاملے وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں حکومتی شخصیات کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مسز سرینا عیسیٰ کا 17 جنوری کو لکھا گیا خط موصول ہوا، جس میں ہمارے خلاف ایک بار پھر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ خط میں لگائے گئے الزامات بالکل غلط ہیں، مسز سرینا عیسیٰ کے خط کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ مسز سرینا عیسیٰ کو ہماری شہرت کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا نوٹس دیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کو خط لکھا تھا۔خط میں سرینا عیسیٰ نے لکھا کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنےکے لئے غیرقانونی اقدام کیا، وزیر قانون کا اقدام نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی زد میں آتا ہے۔ وزیر قانون نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیر قانونی ترمیم کی، یہ ترمیم خود کو بچانے کی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے، وزیر قانون، سابق اٹارنی جنرل انور منصور، شہزاد اکبر اور اشفاق احمد کےخلاف کارروائی کی جائے۔ امید ہے میرے نام بتانے کے بعد آپ ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، ان افراد نے پہلے اِنکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 216 کے برعکس کارروائی کی۔

مزید :

قومی -