بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کاشکار ہوگئے

بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کاشکار ہوگئے
بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی کورونا کاشکار ہوگئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے گئی بھارتی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ان دنوں ویسٹ انڈیز میں جاری ہے جہاں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں فتح سمیٹی تھی،تاہم اب بھارتی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے اور اسکے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جس کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے پلینگ الیون پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل چھ بھارتی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔کورونا مثبت آنے والے تمام کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں کپتان یش دھل اور نائب کپتان ایس کے رشید بھی شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -