بارسلونا: کوآرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیزکمیشن  کا نئے قونصل جنرل کے اعزاز میں استقبالیہ

بارسلونا: کوآرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیزکمیشن  کا نئے قونصل ...
بارسلونا: کوآرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیزکمیشن  کا نئے قونصل جنرل کے اعزاز میں استقبالیہ

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )کوآرڈینیٹر ٹو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیزکمیشن چوہدری امتیاز لوراں کی جانب سے نئے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کے اعزاز میں بارسلونا کے نواحی علاقےبادالونا میں استقبالیہ دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل مرزا سلمان بابرنے کہا  کہ ہم  سابق قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے قائم کردہ معیار کو تو پیچھے نہیں چھوڑسکتے مگر ہم اس کو قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے،عمران علی چوہدری نے پورے یورپ کیلئے سرحدیں ختم کردی تھیں اور لوگ جرمنی اور اٹلی سے آکر  بارسلونا سےپاسپورٹ بنواتے رہے ہیں ۔

تقریب کی نظامت  کے فرائض مرزا ندیم بیگ اور سید شیراز شاہ نے انجام دئیے ۔اس موقع پر محمد اقبال چوہدری ،جاوید مغل ،راجہ شفیق کیانی ،شیراز بھٹی ،چوہدری غفار مرہانہ ،حافظ احمد خاں ،سید ذولقرنین شاہ،انوار الحق ،غضنفر منظور ،چوہدری واصف نذیربجاڑ ،چوہدری ساجد گوندل ،حافظ عبدلرزاق صادق ،ارشد نذیر ساحل ،طارق بھٹی ،رضوان کاظمی ،شاہد احمد شاہد ،شاہد حمید آرائیں ،جاوید الیاس قریشی ،حاحی راجہ اسد حسین ،چوہدریطعبدالصبور،قدیراحمدخان ،پروفیسرطاہر عظیم،محمد شفیق تبسم،چوہدری سلیم لنگڑیال ،راجہ سونی ،چوہدی امانت مہر،چوہدری شہباز کھٹانہ اور دیگر نے گفتگوکی۔آخر میں امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبدالرشید شریفی نے اجتماعی دعا کروائی ۔

مزید :

تارکین پاکستان -