نور الامین مینگل  کمشنر ، طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر  اور اشفاق احمد خان  سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی مقرر

 نور الامین مینگل  کمشنر ، طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر  اور اشفاق احمد خان  سٹی ...
 نور الامین مینگل  کمشنر ، طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر  اور اشفاق احمد خان  سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی مقرر
سورس: File Photo

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سانحہ مری رپورٹ پر کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر کے او ایس ڈی بنا دیا ہے ۔بزدار  حکومت  نےچند روز قبل سیکرٹری بلدیات کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری سپورٹس لگائے جانے والے نورالامین مینگل کو کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا۔

سانحہ مری رپورٹ کی روشنی میں معطل کئےگئےتمام افسران  کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نور الامین مینگل کو تبدیل کر کے کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے عہدہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -