قونصل جنرل بارسلونا  نے ایک بار پھر سانحہ تتوان  میں جاں بحق  افراد کی میتوں کی پاکستان روانگی کا معاملہ اٹھا دیا

قونصل جنرل بارسلونا  نے ایک بار پھر سانحہ تتوان  میں جاں بحق  افراد کی میتوں ...
قونصل جنرل بارسلونا  نے ایک بار پھر سانحہ تتوان  میں جاں بحق  افراد کی میتوں کی پاکستان روانگی کا معاملہ اٹھا دیا

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ  نے سانحہ تتوان  بارسلونا میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں  پاکستان بھجوانے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا۔ 

مرزا سلمان بابر بیگ  نےکاتالونیا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر جوزف پوخنتے کے ساتھ  تفصیلی ملاقات کی اور  30نومبر کو ہونے والے  آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کی جسدِ خاکی کی وطن فوری ترسیل کی درخواست پر زور دیا۔

خیال رہے کہ سپینش ہیلتھ ڈیپاٹمنٹ  دو بار یہ اپیل منسوخ کر چکا ہے لیکن قونصلیٹ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے  ہے۔کاتالان ڈی جی ہیلتھ نے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کو یقین دلایا ہے کہ قونصلیٹ کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

مزید :

تارکین پاکستان -