آن لائن”وارداتیں“جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں 

آن لائن”وارداتیں“جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں 

  

 ملتان (وقا ئع  نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن جوا کروانے والے جواریوں کے خلاف کریک ڈان کرنے ک فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ اجکل جواریوں نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے جدید ان لائن طریقہ تلاش کرلیا ہے۔جس کے ذریعے وہ شہریوں کو لالچ دیکر روزانہ کروڑوں روپے محروم کرتے رہے ہیں۔جس کی اطلاع پر ایف آئی اے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 نے ایسے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایک ٹیم تشکیل دی  ہے جو مختلف ایپ کے ذریعے جوا کروانے افراد کی نشاندھی کرے گء جس کے بعد ثبوت ہاتھ میں آتے ہی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف آئی اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -