کرپشن مقدمہ،سابق میئر کا عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

کرپشن مقدمہ،سابق میئر کا عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  رپورٹر)سابق مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کے لئے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ یاد رہے کہ سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن نے 11 جنوری کو سابق مئیر سمیت ایگزیکٹو انجنیر عباس سرور نقوی اور کنٹریکٹر عمار صدیقی کی عبوری درخواست ضمانتوں کو خارج کرنے کا حکم دیا  تھا۔ باقی دو ملزمان پہلے عبوری ضمانت حاصل کرچکے جبکہ سابق مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے گزشتہ روز رجوع کیا۔ تفصیل کے مطابق سابق میئر ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن نوید آرائیں اور دیگر کے خلاف گزشتہ سال زینتھ پلازہ کے نقشہ کی غیر قانونی منظوری دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ملتان نے سابق میئر ملتان نوید الحق ارائیں، سابق چیف آفیسر  سمیت  ایگزیکٹو انجینئر عباس سرور نقوی کنٹریکٹر عمار صدیقی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف  کریشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔  اس مقدمہ میں جعلی کوٹیشن ورک کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا، میٹرو بس پراجیکٹ کی تشہیر کی مد میں بھی  غیر قانونی اقدامات کے ذریعے بھی سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا۔زینتھ پلازہ ملتان کے نقشہ کی غیر قانونی منظوری دینے کے الزامات عائد ہیں۔
رجوع