میلسی،سٹریٹ کرائمز میں پھر اضافہ

میلسی،سٹریٹ کرائمز میں پھر اضافہ

  

میلسی(نامہ نگار)میلسی میں  سٹریٹ  کرائمز بڑھ گئے  وارڈ نمبر 16 کے ناصر علی کے سیلزمین ریکوری لے کر آرہے تھے کہ میلسی کے چک نمبر 21 ڈبلیو بی کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 قریب نامعلوم آتشیں اسلحے سے لیس 2 ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ان سے ریکوری کے 2 لا کھ  95 ہزار 670 روپے ڈکیٹی کیے اور فرار ہو گئے۔کہروڑ پکا کے موضع نو قابل واہ کا غلام آصف موٹر سائیکل پر جلہ جیم سے میلسی آرہا تھا کہ ارائیں واہن کے چاہ شیخوالہ کے قریب پپلی رتھا ں کاحق نواز اور 4 دیگر ڈاکو   موٹر سائیکلوں پر سوار آئے اور اسلحے کے زور پر اس سے نیا موٹر سائیکل سی جی 125 مالیتی ایک لاکھ 26ہزار۔20 ہزار روپے نقدی۔اور 25 ہزار مالیتی موبائل  چھینا۔دھمکیاں دیں اور  فرار ہو گئے۔ میلسی سرکل پولیس نے  مقدمات درج کر لیے۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -