پاپڑ،نمکو فیکٹری پر چھاپہ،کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب

پاپڑ،نمکو فیکٹری پر چھاپہ،کروڑوں کی ٹیکس چوری بے نقاب

  

 ملتان (نیوزرپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(ان لینڈریونیو) ملتان کی طرف سے غیررجسٹرڈ پاپڑاور نمکو فیکٹری کی کروڑوں روپے کی سیلزٹیکس چوری پکڑ ی گئی ہے۔گزشتہ روز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈریونیو) ملتان ڈائریکٹوریٹ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملتان کے علاقے گردیزی موڑ نزد بہاولپور روڈ پر غیر رجسٹرد پاپڑ اور نمکو کا یونٹ کام کررہاہے جو سیلزٹیکس ایکٹ 1990کی شق کی خلاف(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے جس پر  انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈریونیو ملتان نے یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں پاپڑ اور نمکو کی تیاری کا عمل جاری تھا جس پر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈریونیو ملتان ٹیم نے موقع پر پہنچ کر یونٹ کے کاغذات کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ یونٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں غیر رجسٹرڈ ہے اور کافی عرصے سے سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث ہے جس پر  انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈریونیو ملتان ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ قبضیمیں لیکر کارروائی شروع کردی ہیاور آئندہ چندروز میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیاہے۔

عندیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -