زرعی برآمدات بڑھانے کا منصوبہ 29جنوری کو ہارٹی ایکسپو شروع

زرعی برآمدات بڑھانے کا منصوبہ 29جنوری کو ہارٹی ایکسپو شروع

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں 29 اور 30 جنوری کو منعقد ہونے والی ہارٹی ایکسپو 2022 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام دو روزہ        "پاکستان ہارٹی ایکسپو 2022   " کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی پھلوں، سبزیوں اور ان سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں 29 اور 30 جنوری کو سٹالز ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں لگائے جائیں گے۔ امسال پاکستان ہارٹی ایکسپو میں روس، تاجکستان، ازبکستان، بیلا روس، قازقستان، سعودی عرب، دبئی، قطر، بحرین، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور ترکی سے ماہرین، ایکسپورٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔ اس نمائش کے ذریعے 5 ملین ڈالر کے ایم او یو پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی تین نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر 15 ممالک سے 100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے 15 ایم او یوز اورپاکستانی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -